بھارتی میڈیا کا خطہ میں عدم استحکام پھیلانے کیلئے زہریلا پروپیگنڈا بے نقاب
بھارتی میڈیا کا خطہ میں عدم استحکام پھیلانے کیلئے زہریلا پروپیگنڈا بے نقاب
اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے اور اشتعال انگیز دعووں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی گودی میڈیا خطے میں عدم استحکام پھیلانے کے مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
ترجمان کے مطابق بھارتی چینلز این ڈی ٹی وی اور ریپبلک نیوز انڈیا نے حالیہ دنوں میں پاک فوج کے خلاف جھوٹے بیانیے پھیلانے کی کوشش کی۔ این ڈی ٹی وی نے یہ غلط خبر دی کہ 8 اکتوبر کو کرم میں فتنہ الخوارج نے گھات لگا کر پاک فوج کے 22 جوانوں کو شہید کیا، جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے واضح کیا کہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کو ضلع اورکزئی میں کیا گیا تھا، جس میں 11 فوجی شہید ہوئے اور 19 دہشتگرد مارے گئے۔
اسی طرح بھارتی چینل ریپبلک نیوز انڈیا نے یہ بے بنیاد دعویٰ کیا کہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک فوج پر 16 حملے کیے گئے، جو سراسر غلط اور من گھڑت ہے۔ حقیقت میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے نتیجے میں صرف 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت کی سرپرستی میں بھارتی میڈیا دہشتگردوں کے بیانیے کو فروغ دے کر خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق، بھارتی میڈیا کا یہ منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا دراصل پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد خطے میں انتشار پھیلانا اور عالمی سطح پر حقائق کو مسخ کرنا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









