ہفتہ، 25-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/05/03هـ (25-10-2025م)

امریکا کا وینزویلا کے قریب کشتی پر حملہ، 6 افراد ہلاک

25 اکتوبر, 2025 07:50

واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور کشتی پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کشتی میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوئے اور کوئی زندہ نہیں بچا۔

ان کا کہنا تھا کہ دن ہو یا رات، منشیات کی اسمگلنگ کو عسکری انداز میں ختم کیا جائے گا۔

امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائی نارکوٹریفک نیٹ ورکس کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔