اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری، فائرنگ سے مزید 6 فلسطینی زخمی
پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
اسرائیلی افواج نے ایک بار پھر امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے مختلف علاقوں میں حملے کیے، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق ہفتے کی صبح سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ غزہ امن معاہدے کے بعد سے اب تک 93 فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہو چکے ہیں۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر غزہ میں شہدا کی تعداد 68 ہزار 519 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 382 تک جا پہنچی ہے۔
اقوام متحدہ نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں تقریباً 15 لاکھ افراد فوری انسانی امداد کے منتظر ہیں، بیشتر متاثرین اپنے تباہ شدہ گھروں کو لوٹ کر صرف ملبے کے ڈھیر اور شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔
ادھر مغربی کنارے میں بھی غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کی کارروائیاں جاری ہیں، جنہوں نے فلسطینیوں کے گھروں، بستیوں اور زرعی زمینوں پر حملے اور توڑ پھوڑ کی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










