اسرائیلی جیلوں میں اب بھی 49 فلسطینی خواتین قید
اسرائیلی جیلوں میں اب بھی 49 فلسطینی خواتین قید
فلسطینی خواتین کے قومی دن کے موقع پر جاری ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اس وقت بھی 49 فلسطینی خواتین قید ہیں، جن میں دو کم عمر لڑکیاں اور غزہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی کے مطابق ان خواتین کو تفتیشی مراکز اور جیلوں میں بدسلوکی، تشدد اور غیر انسانی سلوک کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے خواتین قیدیوں پر ظلم و زیادتی میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔
سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی حکام کی جانب سے قیدیوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں، جن میں تشدد، خوراک، علاج کی سہولتوں کی کمی، جسمانی تلاشی کے دوران جنسی ہراسانی اور نفسیاتی اذیت جیسے اقدامات شامل ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ قید خواتین میں کینسر کی مریضہ فِدا عساف، غزہ کی تسنیم الہمس، اور دو کم عمر لڑکیاں سلی صدقہ اور حنا حماد شامل ہیں، جن میں سے حنا کو بغیر کسی مقدمے کے انتظامی حراست میں رکھا گیا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں 12 ایسی خواتین بھی موجود ہیں جن پر تاحال کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیا جائے اور قید خواتین کی فوری رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










