دشمنوں پر حملہ کرنے کیلئے اسرائیل کو کسی کی منظوری درکار نہیں: نیتن یاہو کی دھمکی
اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف مالی بدعنوانی کے مقدمات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم اپنی سیکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
کابینہ اجلاس سے خطاب میں نیتن یاہو نے واضح کیا کہ اسرائیل ایک خودمختار ریاست ہے اور اپنی سلامتی کے حوالے سے فیصلے خود کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سیکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اپنی قسمت کے تعین کے لیے کسی بیرونی منظوری کے محتاج نہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں امریکی حکام نے غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے لیے اسرائیلی قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے وسطی غزہ میں ایک ہدفی کارروائی میں ایسے شخص کو نشانہ بنایا جو مبینہ طور پر اسرائیلی فوجیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










