بدھ، 29-اکتوبر،2025
بدھ 1447/05/07هـ (29-10-2025م)

ترکیہ کے مغربی علاقوں میں زلزلہ، متعدد عمارتیں متاثر

28 اکتوبر, 2025 09:10

انقرہ: ترکیہ کے مغربی حصے میں منگل کی صبح شدید زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز بالیکسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں واقع تھا، زلزلے کی گہرائی تقریباً 6 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔

زلزلے کے اثرات استنبول، بورصہ، مانیسا اور ازمیر سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

مقامی حکام کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جھٹکے انتہائی زور دار تھے، جس کے باعث شہری گھبراہٹ میں گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہیں جبکہ عمارتوں کے معائنے اور نقصان کے تخمینے کا عمل جاری ہے۔

زلزلے کے بعد بعض علاقوں میں عارضی بجلی منقطع ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں، حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور ہنگامی ہدایات پر عمل کریں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔