مودی دور میں کسان سیاسی جبر اور معاشی استحصال کا شکار
مودی دور میں کسان سیاسی جبر اور معاشی استحصال کا شکار
نئی دہلی: مودی سرکار کے دور میں بھارت میں طاقتور طبقہ بے لگام اور کمزور طبقات خصوصاً کسان شدید جبر و استحصال کا شکار ہیں۔
مدھیہ پردیش میں بی جے پی رہنما کی جانب سے زمین بیچنے سے انکار پر کسان کو جیپ تلے کچلنے کا واقعہ بھارتی معاشرتی زوال کی تازہ مثال بن گیا۔
بھارتی جریدے انڈیا ٹو ڈے کے مطابق گاؤں گنیش پورہ میں بی جے پی لیڈر مہندرا نگر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کسان رام سواروپ کو بہیمانہ تشدد کے بعد جیپ تلے روند دیا۔
رپورٹ کے مطابق خواتین پر بھی بدترین تشدد کیا گیا اور فائرنگ سے گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گی، ملزمان نے زخمی کسان کو اسپتال لے جانے کی اجازت تک نہ دی۔
مقامی افراد نے انکشاف کیا کہ بی جے پی رہنماؤں نے درجنوں کسانوں کو سستے داموں زمین فروخت کرنے اور گاؤں چھوڑنے پر مجبور کیا۔
کانگریسی رہنما رشی اگروال نے واقعے کو مودی سرکار کی "ظالمانہ طرزِ حکمرانی” کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کے زیرِ سایہ مدھیہ پردیش میں تشدد، لوٹ مار اور خواتین کے خلاف جرائم میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی ناکام زرعی پالیسیوں نے بھارتی کسانوں کو قرض، بھوک اور خودکشیوں کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، جبکہ سرکاری بیانیہ اب بھی ’’شائننگ انڈیا‘‘ کے خواب بیچ رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









