بدھ، 29-اکتوبر،2025
بدھ 1447/05/07هـ (29-10-2025م)

حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کردی

28 اکتوبر, 2025 08:50

غزہ: فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے ایک اور اسرائیلی یرغمالی کی لاش اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریڈ کراس کے ذریعے لاش کی حوالگی عمل میں آئی، جس کی تصدیق اسرائیلی فوج نے بھی کر دی ہے۔

لاش کو تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں شناخت کا عمل آئندہ دو روز میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق حماس اب تک 17 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر چکی ہے، جبکہ تنظیم کے قبضے میں اب بھی درجن کے قریب لاشیں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے مصری ماہرین کی ٹیم کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی تھی تاکہ وہ ہلاک یرغمالیوں کی باقی لاشوں کی تلاش میں مدد دے سکیں۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان کے مطابق ریڈ کراس اور مصری ٹیموں کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی ییلو لائن کے پار جا کر تلاش کی سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت دی گئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔