بدھ، 29-اکتوبر،2025
بدھ 1447/05/07هـ (29-10-2025م)

اسرائیلی آرمی چیف کا حماس کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

28 اکتوبر, 2025 08:28

غزہ: جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج نے واضح کر دیا ہے کہ حماس کے خلاف آپریشن ختم نہیں کیا جائے گا۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک آخری مغوی کی واپسی نہیں ہو جاتی۔

آرمی چیف کے مطابق فوج ’’مستقبل کی تیاری‘‘ کے ساتھ ساتھ ’’ماضی کے تجربات سے سیکھنے‘‘ پر بھی عمل کر رہی ہے، جو کہ ان کے بقول ایک اخلاقی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے۔

اپنے فوجیوں سے خطاب میں ایال ضمیر نے کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، فوج کو اپنے اہداف مکمل کرنے ہیں۔

انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ تمام محاذوں پر ممکنہ خطرات کے لیے تیار رہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔