بدھ، 29-اکتوبر،2025
منگل 1447/05/06هـ (28-10-2025م)

اسرائیلی وزیر اعظم کا فوج کو غزہ میں فوری اور شدید حملوں کا حکم

28 اکتوبر, 2025 22:10

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ امن معاہدے کو ٹھوکر مارتے ہوئے غزہ پر فوری طاقتور حملوں کا حکم دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے حماس پر امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے فوج کو غزہ کی پٹی پر شدید حملے کرنے کا حکم دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی مشاورت کے بعد نیتن یاہو نے فوج کو غزہ کی پٹی میں فوری طور پر طاقتور حملے کرنے کی ہدایت کی۔

اسرائیل نے حماس پر لاشوں کی واپسی اور باقیات کو دوبارہ دفنانے کا الزام لگایا ہے۔

آج صبح تک حماس کی طرف سے واپس کی گئی ایک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور حکام کو شبہ ہے کہ یہ غزہ میں ابھی تک موجود 13 مردہ یرغمالیوں میں سے کسی کی بھی نہیں ہو سکتی۔

غزہ میں تاحال 13 قیدیوں کی لاشیں موجود ہیں۔ حماس نے کہا کہ اس سے قبل اس نے ایک مغوی کی باقیات برآمد کی ہیں جسے وہ آج شام حوالے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔