بدھ، 29-اکتوبر،2025
بدھ 1447/05/07هـ (29-10-2025م)

پاکستان نے جنوبی ایشیا میں معاشی اصلاحات کی نئی مثال قائم کی، بھارتی ویب سائٹ کا اعتراف

28 اکتوبر, 2025 09:50

پاکستان کے معاشی استحکام کے سفر کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

بھارتی ویب سائٹ "ساؤتھ ایشیا مانیٹر” نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 2023 سے 2025 کے دوران پاکستان نے جنوبی ایشیا میں معاشی اصلاحات اور پالیسیوں کی ایک شاندار مثال قائم کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مؤثر پالیسی اقدامات، ایس آئی ایف سی فریم ورک اور آئی ایم ایف بیل آؤٹ پروگرام کے ذریعے ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل کر استحکام کی راہ اختیار کی۔

ساؤتھ ایشیا مانیٹر نے لکھا کہ ایس آئی ایف سی فریم ورک نے پاکستان میں توانائی، آئی ٹی، کان کنی اور زراعت کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، جس سے اقتصادی سفارت کاری کو عالمی سطح پر نئی شناخت ملی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے سی پیک کے نئے مرحلے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ معدنیات و توانائی کے منصوبے شروع کیے جبکہ جون 2024 میں چین کے ساتھ کان کنی اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

پاکستان اکنامک سروے 2024-25 کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ جی ڈی پی گروتھ 3 فیصد پرائمری سرپلس کے ساتھ 24 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہے۔

رپورٹ کے مطابق محصولات میں 36.7 فیصد اور آئی سی ٹی برآمدات میں 23.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ افراطِ زر 17.3 فیصد سے کم ہو کر اپریل 2025 میں صرف 0.3 فیصد رہ گئی۔

ساؤتھ ایشیا مانیٹر نے مزید کہا کہ پاکستان کی ماہانہ ترسیلات زر 3.8 سے 4 ارب ڈالر کے درمیان مستحکم رہیں، اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے امریکہ، فرانس اور چین کی بڑی مارکیٹوں کے ساتھ ترقی کی دوڑ میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔

رپورٹ کے اختتام پر کہا گیا کہ پاکستان کا معاشی استحکام اور مالیاتی نظم و ضبط ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بنیاد بن چکا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔