جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

امریکا اسرائیل کو غزہ میں زبردستی مسلط کرنے میں مددگار ہے، حماس

30 اکتوبر, 2025 08:00

غزہ: حماس کے مطابق امریکا اسرائیل کو غزہ میں زبردستی مسلط کرنے میں مددگار ہے۔

حماس کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کو حملے روک کر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے، امریکا اسرائیل کو غزہ میں زبردستی مسلط کرنے میں مددگار ہے۔

حماس نے جنگ بندی کے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پر دھوکے بازی سے حملے، اسرائیل کی نیت کو واضح کررہے ہیں، امریکی مدد، نیتن یاہو کی حکومت کو سیاسی پناہ دیتی ہے تاکہ وہ جرائم جاری رکھ سکے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا بھی بچوں اور خواتین کے خون میں براہِ راست شریک ہے اور اس کے اقدامات جارحیت کو بڑھاوا دیتے ہیں،  اسرائیل فوری طور پر قتل عام بند کرے اور معاہدے کی مکمل پاسداری کرے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔