غزہ میں بھوک اور پیاس سے زندگی مفلوج، اقوام متحدہ نے صورتحال کو ’انتہائی سنگین‘ قرار دے دیا
غزہ میں بھوک اور پیاس سے زندگی مفلوج، اقوام متحدہ نے صورتحال کو ’انتہائی سنگین‘ قرار دے دیا
غزہ: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود غزہ میں انسانی بحران شدید سطح پر برقرار ہے اور صورتحال میں بہتری کے لیے مزید غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کا تعاون ناگزیر ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے نائب کوآرڈینیٹر برائے امداد، رمیز الکباروف نے بتایا کہ جنگ بندی کے بعد سے اب تک غزہ میں 24 ہزار میٹرک ٹن سے زائد امدادی سامان پہنچایا جا چکا ہے، تاہم تباہ شدہ انفراسٹرکچر اور مکانات کی بحالی ایک بڑا چیلنج ہے۔
رمیز الکباروف نے کہا کہ ہزاروں افراد جنگ کے دوران اپنی جانیں کھو چکے ہیں جبکہ لاکھوں بے گھر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شہریوں کے علاج کے لیے یونیسیف کی 15 او پی ڈی مراکز کام کر رہی ہیں، جن میں سے 8 شمالی غزہ میں فعال ہیں۔
اقوام متحدہ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ غزہ میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن اب بھی ایک رکاوٹ بنی ہوئی ہے، اور اگر یہ ادارے فعال کردار ادا کریں تو امدادی تقسیم کے نظام میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










