غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی جارحیت جاری، فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید
جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ میں 3 الگ مقامات پر اسرائیلی حملے
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ نہ رک سکا، اسرائیلی فوج نے آج ایک بار پھر شمالی اور جنوبی غزہ میں فضائی حملے کیے جن میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فورسز کی جانب سے وقفے وقفے سے بمباری جاری ہے، جس سے شہری علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
دوسری جانب ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس معاملے پر پیر کے روز خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ترک وزیرِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے تاکہ معاہدے پر مکمل عمل یقینی بنایا جا سکے۔
ادھر انسانی ہمدردی کے تحت حماس کی جانب سے دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرنے کے بعد، اسرائیلی حکام نے 30 فلسطینیوں کی میتیں واپس فلسطینی انتظامیہ کے حوالے کردی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حماس اب تک 15 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرچکی ہے، جبکہ تنظیم کے پاس مزید 28 لاشیں موجود ہیں جن کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










