ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

صہیونی فوج کو ہزاروں جنگجوؤں کی قلت کا سامنا

10 نومبر, 2025 11:34

صہیونی فوج شدید افرادی بحران سے دوچار ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسے کم از کم 12 ہزار نئے اہلکاروں کی فوری ضرورت ہے تاکہ جنگی محاذوں پر موجود یونٹس کو سہارا دیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے واضح کیا ہے کہ اس میں سے 7 ہزار اہلکاروں کی ضرورت فعال لڑاکا یونٹس کے لیے ہے۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ مسلسل جنگ، لمبے آپریشنز اور بھاری جانی نقصان کے بعد افرادی قوت کی کمی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔

غزہ میں جاری طویل جنگ نے اسرائیلی فوج کی بھرتیوں کے نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ متعدد نوجوان فوج میں شمولیت سے گریز کر رہے ہیں کیونکہ جنگی حالات اور ہلاکتوں کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار نے خوف کی فضا پیدا کر دی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔