غزہ پر دوبارہ جارحیت کی صورت میں صہیونی تنصیبات پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا، یمنی فوجی سربراہ کا انتباہ
Yemeni Army Warns of Renewed Military Action if Israel Resumes War in Gaza
یمن کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل یوسف حسن اسماعیل المدانی نے اسرائیل کو سخت وارننگ دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر دوبارہ حملہ کیا تو یمن خاموش نہیں رہے گا اور صہیونی تنصیبات پر نئے حملوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
میجر جنرل المدانی نے یہ بیان حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے مجاہدین کے نام پیغام میں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یمن، فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں عملی جواب دیا جائے گا۔
یمنی فوجی سربراہ نے واضح کیا کہ اگر دشمن نے غزہ پر جنگ دوبارہ شروع کی تو یمن اپنے وعدے کے مطابق میدان میں واپس آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری عسکری کارروائیاں دشمن کے لیے ناقابلِ برداشت ثابت ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت یمن کی اخلاقی اور دینی ذمہ داری ہے۔
اس سے پہلے انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے بھی ایسے ہی خدشات ظاہر کیے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ یمن ایک نئے جنگی مرحلے کے قریب ہے اور کسی بھی وقت فیصلہ کن کارروائی شروع ہو سکتی ہے۔
الحوثی کے مطابق یمن پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم ہو چکا ہے اور دشمن کے ساتھ نئے تصادم کے دہانے پر کھڑا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










