جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

دنیا کو خطرہ؟ بابا وانگا کی 2026 کے حوالے سے کی گئی خوفناک پیش گوئیاں سامنے آگئیں

17 نومبر, 2025 14:06

نابینا نجومی بابا وانگا کی 2026 کے حوالے سے کی گئی مبینہ پیش گوئیاں ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

 انتقال سے قبل بابا وانگا نے آئندہ برسوں کے بارے میں بڑے تغیرات کی نشاندہی کی تھی۔ ان کی پیش گوئیوں کے مطابق 2026 دنیا کے لیے کئی خطرناک اور تباہ کن چیلنجز لے کر آ سکتا ہے۔

قدرتی آفات میں اضافہ

بابا وانگا کے پیروکاروں کے مطابق 2026 میں زمین کے مختلف حصوں میں بڑے زلزلے، آتش فشاں کے پھٹنے اور شدید موسمی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ ان کے مطابق یہ آفات زمین کے تقریباً 7 سے 8 فیصد رقبے کو متاثر کر سکتی ہیں، جس سے جانی اور مالی نقصان کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ موجودہ موسمیاتی تبدیلیوں اور حالیہ طوفانوں کے پیش نظر یہ انتباہ مزید تشویشناک لگتا ہے۔

عالمی تنازعات اور جنگ کے خدشات

بابا وانگا کی پیش گوئیوں میں عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے تنازعات کا بھی ذکر ہے۔ ان کے مطابق چین، روس اور امریکہ کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ سکتی ہے۔ بعض رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مشرق میں کسی بڑی جنگ کے امکانات ہیں جو مغربی ممالک کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت

ٹیکنالوجی کے میدان میں بابا وانگا نے خبردار کیا کہ 2026 میں مصنوعی ذہانت (AI) انسانی کنٹرول سے باہر ہو کر اہم شعبوں میں غلبہ حاصل کر سکتی ہے۔ ان کے مطابق AI کی یہ طاقت انسانی روزگار اور سماجی نظام پر منفی اثر ڈال سکتی ہے، جو انسانی مستقبل کے لیے نئے چیلنجز کھڑے کرے گی۔

خلائی مخلوق سے ممکنہ رابطہ

بابا وانگا کی سب سے حیران کن پیش گوئی یہ ہے کہ نومبر 2026 میں انسان کسی دوسری تہذیب یا خلائی مخلوق سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک عظیم الجثہ خلائی جہاز زمین کے قریب آئے گا، جو اگر حقیقت بن گیا تو یہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ ہو گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔