جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

دبئی میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر؛ اہم فیصلہ سامنے آگیا

17 نومبر, 2025 13:54

دبئی میں تیز آواز میں موسیقی چلانے اور زیادہ ہارن دینے والی گاڑیوں کے خلاف جدید اقدامات کیے گئے ہیں۔

 پولیس نے شہر میں اے آئی ریڈار سسٹم نصب کر دیا ہے جو گاڑیوں کے شور پر مستقل نظر رکھے گا۔ اب کسی بھی گاڑی کی زیادہ شور کرنے پر ڈیڑھ لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ زیادہ ہارن بجانے یا بلند آواز میں موسیقی چلانے پر بھی جرمانہ ہوگا۔ پولیس کے مطابق یہ اقدامات دبئی کو دنیا کے پرسکون اور مہذب ترین شہروں میں شمار کروانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

ریڈار سسٹم کے رول آؤٹ کے بعد آنے والے مہینوں میں اس کی تعداد بڑھائی جائے گی تاکہ شہر کے تمام اہم علاقوں میں اس کا احاطہ ممکن ہو۔ شہریوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ قوانین کی پابندی کریں تاکہ جرمانے سے بچ سکیں اور شہر کی فضا پرسکون رہے۔

یہ اقدام دبئی پولیس کی جانب سے شہری زندگی کی بہتری اور شور مچانے والی گاڑیوں پر قابو پانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔