جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری، تازہ بمباری میں 3 فلسطینی شہید

17 نومبر, 2025 08:00

اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، حالیہ بمباری میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل نے جنوبی غزہ کے خان یونس کے مشرقی حصے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 3 فلسطینیوں کی جان چلی گئی، بمباری کا شکار ہونے والے علاقوں میں غزہ شہر کا زیتون محلہ اور رفح کے نواحی علاقے بھی شامل ہیں۔

اسی دوران، مقبوضہ مغربی کنارے کے طوباس شہر میں بھی اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ 2 سالوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 69,400 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور بے شمار فلسطینی خاندان اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔