ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

یواین سیکریٹری جنرل کا ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی منظوری کا خیرمقدم

18 نومبر, 2025 17:49

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق امن منصوبے کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل کی منظور شدہ قرارداد غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔

گوتریس کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد بین الاقوامی استحکام فورس کے قیام کی اجازت بھی دیتی ہے، جو علاقے میں صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔

سیکریٹری جنرل نے زور دیا کہ سفارتی پیش رفت کو صرف بیانات تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو عملی اقدامات کی طرف بڑھنا ہوگا تاکہ غزہ کے لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی بہتری لائی جا سکے۔

گوتریس نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ انسانی امداد بڑھانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، تاہم موجودہ امداد بھی لاکھوں متاثرین کے لیے ناکافی ثابت ہو رہی ہے۔

انتونیو گوتریس نے امریکی منصوبے کے دوسرے مرحلے کو بھی اہم قرار دیا۔

ان کے مطابق اس مرحلے میں دو ریاستی حل کی راہ ہموار کرنا ضروری ہے تاکہ مسئلہ فلسطین کا مستقل حل نکالا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ جنگ بندی کو ایک ماہ گزر چکا ہے، مگر غزہ کے لوگ اب بھی بے گھر ہیں اور شدید ذہنی صدمے میں مبتلا ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔