اسرائیل کی جنگ بندی کے باوجود غزہ میں جارحیت جاری، 13 فلسطینی زخمی
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں اور حملوں میں 13 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے بے گھر افراد کے لیے قائم پناہ گاہ اسکول کو نشانہ بنایا، غزہ کے معصوم فلسطینی شدید سرد موسم اور اسرائیلی جارحیت دونوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
غزہ حکام کے مطابق بے گھر خاندانوں کے لیے 3 لاکھ خیموں کی ضرورت ہے، طوفان کے دوران 10 ہزار خیمے بہہ گئے جبکہ اسرائیل نے امدادی سامان کی ترسیل بھی روک دی ہے۔
اکتوبر 2023 سے اب تک 94 فلسطینی قیدی اسرائیلی حراستی مراکز میں شہید ہو چکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










