دبئی ایئر شو میں تکنیکی ناکامی کے باعث بھارتی فضائیہ کو شرمندگی کا سامنا
دبئی ایئر شو میں تکنیکی ناکامی کے باعث بھارتی فضائیہ کو شرمندگی کا سامنا
دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اس کا لڑاکا طیارہ تیجس آئل لیک کا شکار ہوگیا۔
ناقص تیاری اور تکنیکی مسائل نے عالمی سطح پر بھارت کی دفاعی صلاحیتوں سے متعلق اٹھنے والے سوالات کو ایک بار پھر تقویت دی۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیکنیشنز کو طیارے کا لیکیج عارضی طور پر بند کرنے کے لیے شاپنگ بیگز استعمال کرنا پڑے، جس نے بھارتی فضائیہ کی تیاری اور حفاظتی معیارات پر مزید سوالات کھڑے کر دیے۔
بھارتی طیاروں کی کمزور کارکردگی اور بار بار سامنے آنے والی تکنیکی خرابیوں نے عالمی سطح پر بھارتی دفاعی صنعت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
دبئی ایئر شو میں پیش آنے والا واقعہ بھی بھارتی فضائیہ کی امیج کے لیے ایک اور دھچکا ثابت ہوا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










