ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

بھارتی آرمی چیف کا باہمی تضادات اور ذہنی انتشار سے بھرا بیان، عسکری قیادت ذہنی بوکھلاہٹ کا شکار

18 نومبر, 2025 14:37

بھارت کی عسکری اور سیاسی قیادت حالیہ ناکامیوں اور عالمی سطح پر پیدا ہونے والی شرمندگی کے بعد شدید دباؤ میں نظر آ رہی ہے۔

اسی دباؤ کا اظہار بھارتی آرمی چیف کے تازہ بیانات میں بھی دیکھنے میں آیا ہے، جو باہمی تضادات اور ذہنی انتشار کا پتہ دیتے ہیں۔

بھارتی فوج کی آپریشنل کمزوریاں اور خراب کارکردگی پہلے ہی سوالات کی زد میں ہیں، جبکہ مودی سرکار کا ہندوتوا پر مبنی سیاسی اثر بھی فوج پر غیر معمولی دباؤ ڈال رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کبھی چند ماہ میں کئی طیارے مار گرانے کے دعوے کیے جاتے ہیں، اور کبھی دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کے۔

اسی سلسلے میں آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی نے حالیہ تقریب میں ایک اور کنفیوژن بھرے بیان سے صورتحال مزید مضحکہ خیز بنا دی۔

انہوں نے ایک طرف دعویٰ کیا کہ بھارت نے مخصوص اسلحہ استعمال کر کے پاکستان کو ’گھٹنے ٹیکنے‘ پر مجبور کیا، جبکہ دوسری طرف فوراً ہی یہ بھی کہا کہ طویل جنگ کے لیے بھارت کو مزید اسلحہ خریدنے کی ضرورت ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ تضاد بھارتی فوج کی بوکھلاہٹ اور عدم تیاری کو ظاہر کرتا ہے۔

’’آپریشن سندور‘‘ کے حوالے سے آرمی چیف نے کہا کہ یہ تو صرف ٹریلر ہے، ’’فلم ابھی باقی ہے‘‘، لیکن اسی دوران انہوں نے خود اعتراف کیا کہ بھارت کے پاس لمبی جنگ کے لیے درکار ہتھیار اور ساز و سامان موجود نہیں۔

یہ بیانات بھارتی فوج کی کمزور حکمتِ عملی، غیر مؤثر منصوبہ بندی اور سیاسی دباؤ کے باعث پیدا ہونے والی اندرونی بے چینی کو ظاہر کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اس وقت پالیسی، تیاری اور قیادت تینوں محاذوں پر شدید ذہنی انتشار کا شکار ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔