ایران نے بھارتیوں کیلئے ویزا فری انٹری سہولت ختم کرنے کا اعلان کردیا
Iran ends visa-free entry for Indian citizens
ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ 22 نومبر 2025 سے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت ختم کر رہا ہے۔
اس فیصلے کے بعد اب کوئی بھی بھارتی شہری ایران کا سفر کرنے یا ایران کے ایئرپورٹس کو ٹرانزٹ کے طور پر استعمال کرنے کے لیے لازمی طور پر ایرانی ویزا حاصل کرے گا۔
ایرانی وزارتِ خارجہ نے نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ قدم بھارتی شہریوں کے ساتھ ہونے والی بڑھتی ہوئی دھوکہ دہی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے باعث اٹھایا گیا ہے۔
حکام کے مطابق کچھ عناصر بھارتیوں کو جعلی نوکریوں یا آگے سفر کے جھوٹے وعدوں پر ایران لاتے تھے، اور متعدد لوگوں کو وہاں اغوا اور تاوان کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
ایڈوائزری میں بھارتی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ایسے ایجنٹس یا بروکرز سے دور رہیں جو ویزا فری سفر یا ایران کے راستے تیسرے ملک جانے کی پیشکش کرتے ہیں۔
وزارت خارجہ نے بتایا کہ عام بھارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویز اڈس کلیمر پالیسی کو بھی معطل کر دیا گیا ہے تاکہ غلط سرگرمیوں پر قابو پایا جا سکے۔
نئے قوانین کے مطابق، بھارت سے ایران جانے والے تمام مسافروں کو اب پرواز میں بیٹھنے سے پہلے درست اور منظور شدہ ایرانی ویزا حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










