ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

یو این سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے سے متعلق قرارداد منظور

18 نومبر, 2025 08:20

یو این سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے سے متعلق قرارداد منظور ہوگئی ہے۔

امریکا، پاکستان، ترکیہ سمیت کئی ممالک نے 20 نکاتی منصوبے پر مبنی قرارداد پیش کی تھی۔

نیویارک میں ہونے والی ووٹنگ میں ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر قرارداد کے حق میں 14 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں دیا گیا۔ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

امریکی ڈرافٹ میں غزہ میں بین الاقوامی فورس تعینات کرنے کی تجویز شامل تھی۔ اس کے علاوہ امداد کی ترسیل، اسرائیلی فوج کے انخلا اور عبوری انتظامیہ کے لیے "بورڈ آف پیس” کی تشکیل بھی تجویز میں شامل تھی۔

امریکی مندوب نے اسے تاریخی اور تعمیری قرارداد قرار دیا اور ترکیہ، انڈونیشیا، قطر، مصر، اردن، سعودی عرب، پاکستان اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ قرارداد کی منظوری جاری خون خرابے کے خاتمے کی جانب ایک قدم ہے۔

الجزائر کے مندوب نے کہا کہ فلسطینی عوام سے انصاف کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں، فلسطینیوں کو اپنے فیصلے خود کرنے کا حق ہونا چاہیے اور مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضہ قابلِ قبول نہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے قرارداد کا مسودہ مسترد کر دیا، حماس نے کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس کا مطلب غیر ملکی مداخلت ہوگا، غیر مسلح کرنے یا مزاحمت کا حق چھیننا قبول نہیں کیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔