امریکا سعودی عرب کو ایف – 35 طیارے فروخت کرے گا، ٹرمپ
وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کا واقعہ نفرت اور برائی کی علامت ہے، امریکی صدر
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب کو ایف – 35 طیارے فروخت کرے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں ایک سال بعد کمپیوٹر چِپس کی تیاری شروع ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے روپ میں جرائم پیشہ افراد داخل ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جرائم کا گڑھ بننے والے شہروں میں فوج بھیجی جائے گی، سیاٹل میں امن و امان کا مسئلہ ہوا تو میچ کو دوسرے شہر منتقل کیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا میں طویل ترین شٹ ڈاؤن کے ذمہ دار ڈیموکریٹس ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ وزیر خارجہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ساتھ مل کر فیفا ورلڈ کپ کے لیے کام کریں گے اور اس مقصد کے لیے ایک ٹاسک فورس بھی بنائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں لوگوں کو فٹبال کا بہترین کھیل دیکھنے کو ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا سعودی عرب کو ایف-35 طیارے فروخت کرے گا، جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج امریکا پہنچ رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










