شہریوں کی موجیں؛ حکومت کا ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان
the government announces 4 consecutive holidays
متحدہ عرب امارات حکومت نے قومی دن کے موقع پر یکم اور 2 دسمبر کو سرکاری سطح پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہفتہ وار تعطیلات سنیچر اور اتوار کو ہوتی ہیں۔ اس لیے عوام اس بار مجموعی طور پر چار دن کی لمبی چھٹی سے لطف اٹھا سکیں گے۔ ہفتے اور اتوار کی عام چھٹیوں کے ساتھ پیر اور منگل کی قومی دن کی تعطیلات مل کر ایک طویل بریک بنا دیں گی۔
حکام کے مطابق وفاقی وزارتوں اور سرکاری دفاتر ان چار دنوں کے دوران مکمل طور پر بند رہیں گے۔ اس سے ملازمین کو سفر، گھریلو سرگرمیوں یا تفریح کا بھرپور موقع میسر آئے گا۔
دوسری جانب وزارتِ تعلیم نے بھی اعلان کیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی اسکول یکم اور 2 دسمبر کو بند رہیں گے۔ اس فیصلے سے اسکول جانے والے بچے بھی لمبی چھٹی انجوائے کر سکیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










