پاک بھارت وہ جنگ بھی رکوائی جو دوبارہ شروع ہونے والی تھی، امریکی صدر
“We even stopped a Pakistan-India war that was about to start again”
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے پاک بھارت وہ جنگ بھی رکوائی جو دوبارہ شروع ہونے والی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے درحقیقت 8 جنگیں رکوائیں، روسی صدر پیوٹن نے جنگ روکنے میں زیادہ وقت لیا، میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی۔
انہوں نے کہاکہ مجھے 8 جنگیں رکوانے پر فخر ہے، میں نے پاک بھارت وہ جنگ بھی رکوائی جو دوبارہ شروع ہونے والی تھی، بھارت اور پاکستان اب اچھا اقدام کررہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہتے ہیں، سعودی عرب اور امریکا کے تاریخی اور دیرینہ تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلق کومزید مضبوط بنائیں گے، ہم مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے دن رات کام کررہے ہیں، سعودی عرب امریکا میں ایک کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، ایک سال پہلے امریکا کی معیشت زبوں حالی کی شکار تھی، سعودی سرمایہ کاری سے نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن قائم کرنے کے قریب پہنچ چکے، ایران بھی امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہے گا، سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے، سعودی عرب پہلے سے زیادہ محفوظ ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ مزید یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی خاندانوں کے حوالے کردی گئی ہیں، موجودہ صورتحال میں غزہ پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ محفوظ ہے، غزہ بورڈ آف پیس میں کئی ممالک کے سربراہ شامل ہوں گے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے بہترین میزبانی پر صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ 9 دہائیوں سے ہمارے امریکا کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










