ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

سعودی عرب سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

20 نومبر, 2025 14:13

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ مکمل طور پر برقرار ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ مکمل طور پر برقرار ہے، یہ رقم امداد نہیں بلکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہے۔ سعودی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ‘بینک ایبل’ پرائیویٹ سیکٹر منصوبے تیار کر رہی ہے جنہیں سعودی سرمایہ کاری فنڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ معدنیات، آئی ٹی، فوڈ پروسیسنگ، زراعت اور ٹورازم وہ شعبے ہیں جن میں سعودی عرب سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی رکھتا ہے۔

 محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشتی استحکام کے آثار واضح ہیں، افراطِ زر اور ڈالر مستحکم ہو رہے ہیں جبکہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی آؤٹ لک میں بہتری ظاہر کی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے دوسرے ریویو کے بعد بورڈ کا فیصلہ دسمبر کے اوائل میں متوقع ہے۔ ریکو ڈک منصوبے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنانشل کلوز قریب ہے اور یہ منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ آئی ایف سی کی قیادت میں 3.5 ارب ڈالر کا قرضہ پیکیج تیار ہے جبکہ ایک امریکی بینک کی شمولیت کا عمل دوبارہ شروع ہونے والا ہے۔ ریکوڈک پہلے سال میں 2.8 ارب ڈالر تک برآمدات لا سکتا ہے۔

انہوں نے امریکہ کے ساتھ کرکٹیکل منرلز کے شعبے میں بڑے معاہدوں پر پیش رفت کا بھی ذکر کیا۔ سعودی عرب میں 2034 فٹبال ورلڈ کپ کے انعقاد کو پاکستان کی اسپورٹس مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے لیے بڑا موقع قرار دیا گیا ہے۔ سیالکوٹ کی کمپنی فارورڈ اسپورٹس سعودی حکام سے شراکت داری کے سلسلے میں بات چیت کر رہی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ معیشت کا اگلا فیز مکمل طور پر پرائیویٹ سیکٹر کی قیادت میں ہوگا اور ہر منصوبے کو ٹریڈ اور انویسٹمنٹ کے ماڈل میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔