جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اقدامات ناقابلِ قبول ہیں، برطانوی وزیراعظم

20 نومبر, 2025 09:14

لندن: برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اقدامات ناقابلِ قبول ہیں۔

ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تعصب اور نفرت انگیز رویوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایسے اقدامات کو معاشرے میں کوئی جگہ نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں اسلاموفوبیا اور نسل پرستی کے خلاف ٹھوس اقدامات کر رہی ہے تاکہ متاثرین کو تحفظ اور مدد فراہم کی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ غیر اخلاقی اور ناقابلِ قبول ہے اور اس کا مقابلہ کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ حکومت مساجد اور مسلم اسکولوں کی حفاظت کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کر رہی ہے، جس سے نفرت انگیز واقعات کی نگرانی ممکن ہوگی اور متاثرہ افراد کو فوری مدد فراہم کی جا سکے گی۔

کیئر اسٹارمر نے زور دیا کہ برطانیہ میں ہر شہری کو بلا تفریق تحفظ اور مساوات کا حق حاصل ہے اور کوئی بھی برادری نفرت یا تشدد کی زد میں نہیں آنی چاہیے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔