ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

ایران صفر فیصد یورینیم افزودگی کبھی قبول نہیں کرے گا، ایرانی وزیر خارجہ

20 نومبر, 2025 11:14

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران صفر فیصد یورینیم افزودگی کبھی قبول نہیں کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایران کسی بھی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کرے گا جس کے تحت یورینیم کی افزودگی کی شرح صفر فیصد تک کم کی جائے۔

انہوں نے اسے قومی وقار اور عزت کے خلاف سمجھا اور اس کو غداری قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے یورینیم افزودگی کے شعبے میں بڑے مالی وسائل صرف کیے ہیں اور اس کے تحفظ کے لیے کئی جوہری سائنسدانوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

سید عباس عراقچی نے زور دے کر کہا کہ یہ معاملہ ملک کی قومی خودمختاری اور سائنسی ترقی سے جڑا ہوا ہے، اور کسی صورت بھی اسے قربان نہیں کیا جا سکتا۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے (IAEA) کے ساتھ تعلقات بمباران شدہ جوہری تنصیبات سے مشروط نہیں، بلکہ ایران صرف ان تنصیبات پر ایجنسی کے ضوابط کے مطابق تعاون کر رہا ہے جو حملوں سے متاثر نہیں ہوئیں۔

بدھ کو IAEA کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے کہا کہ معائنہ کار ایران واپس آ گئے ہیں اور انہوں نے غیر متاثرہ تنصیبات کا معائنہ مکمل کیا، تاہم مکمل معائنوں کی بحالی کے لیے مزید تعاون درکار ہے۔

 گروسی نے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کہا کہ ایران اور IAEA کو اپنی توجہ عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) اور حفاظتی معاہدے کے مطابق کام پر مرکوز رکھنی چاہیے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔