ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

سعودی ولی عہد کی درخواست پر سوڈان تنازع پر کام شروع کریں گے، امریکی صدر کا اعلان

20 نومبر, 2025 08:49

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کی درخواست پر امریکا سوڈان کے تنازع پر کام شروع کرنے جا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد چاہتے ہیں کہ امریکا سوڈان کے حوالے سے مضبوط اور مؤثر اقدام کرے۔

ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ سوڈان ابتدا میں ان کی ترجیحات میں شامل نہیں تھا، تاہم اب انہیں محسوس ہو رہا ہے کہ سوڈان نہ صرف خطے کے بہت سے ممالک بلکہ امریکا کے اتحادیوں کے لیے بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں سوڈان کی صورتحال تیزی سے بے قابو ہو رہی تھی اور اس سمت بڑھ رہی تھی جسے وہ "پاگل پن” قرار دیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اب باضابطہ طور پر سوڈان کے مسئلے پر توجہ دینے اور اس کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔