امریکا میں روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں، مہنگائی کنٹرول میں ہے: وائٹ ہاؤس
امریکا میں روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں، مہنگائی کنٹرول میں ہے: وائٹ ہاؤس
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے کہا ہے کہ امریکا میں روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں جبکہ مہنگائی بھی کنٹرول میں ہے۔
وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولائن لیوٹ نے پریس کانفرنس میں امریکی معیشت، حکومتی پالیسیوں اور سیاسی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی معیشت مسلسل مضبوط ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں نئی ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں اور مہنگائی قابو میں ہے، کوویڈ کے بعد سے آج تک امریکا میں تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر ہیں۔
کیرولائن لیوٹ نے سابق صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹس کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات کے اثرات کے باعث مہنگائی کے نتائج آج بھی ملک کو بھگتنا پڑ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارتِ تعلیم کو ختم کر کے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے، اب تعلیم کے تمام معاملات ریاستیں خود سنبھالیں گی اور وفاق اس میں مداخلت نہیں کرے گا۔
ممدانی کے ساتھ ممکنہ ملاقات سے متعلق سوال پر وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ وہ اس بارے میں اس وقت کچھ نہیں کہنا چاہتیں۔
انہوں نے بتایا کہ کل صدر ٹرمپ سے ایک کمیونسٹ رہنما ملاقات کرنے آ رہا ہے، اور صدر امریکی مفاد کے لیے کسی سے بھی ملنے کے لیے تیار ہیں۔
کیرولائن لیوٹ نے کانگریس کے کچھ ارکان پر الزام لگایا کہ انہوں نے مل کر ایک متنازع ویڈیو جاری کی جس کا مقصد فوج کو صدر ٹرمپ کے خلاف بھڑکانا تھا۔
پریس کانفرنس کے آخر میں انہوں نے تصدیق کی کہ امریکا جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئندہ جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










