جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

بھارت کو ایک بار پھر ذلت کا سامنا؛ دبئی میں ایئر شو کے دوران بھارتی طیارہ گر کر تباہ

21 نومبر, 2025 15:52

دبئی میں ایئر شو کے دوران بھارتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گر کر تباہ ہو گیا، بھارتی فضائیہ نے حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑاکا طیارے میں تکنیکی خرابیاں تھیں، تکنیکی خرابی کے باوجود بھارتی لڑاکا طیارے کو اڑایا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی جانب آیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی ایئر شو میں شریک دنیا بھر کے ماہرین نے بھی بھارتی طیارہ گرنے کا منظر دیکھا، بھارتی طیارہ گرنے کے مقام پر سائرن بھی بجائے گئے۔

 غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی جنگی طیارہ گرتے ہی ہندوستان ایرو ناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز ڈھائی فیصد گرگئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2015 میں بھارتی فضائیہ میں شمولیت کے بعد تیجس کا دوسرا حادثہ ہے، 2021 میں تیجس طیارہ راجستھان میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا۔

دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد دبئی ایئر شو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

دبئی ائیر شو پر بھارتی گھمنڈ اور دفاعی تیاری زمین بوس

دبئی ایئر شو میں تیجس کا گر کر تباہ ہونا بھارت کے خود ساختہ ’’آتم نربھرتا‘‘ کے دعوے سب سے بڑی عالمی سطح پر زمین بوس ہو گئے۔

دہائیوں سے بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے دعوے، سیاسی نمائش اور میڈیا کے ذریعے بنائے گئے تاثر چند سیکنڈ میں اس وقت گرے جب طیارہ زمین سے ٹکرایا۔

تراسی (83) بلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کو جس تبدیلی کا ذریعہ قرار دیا جاتا تھا، وہ آخرکار رن وے پر بکھرے ہوئے ملبے کی صورت میں نظر آیا۔

یہ حادثہ صرف ایک طیارے کا نہیں بلکہ بھارتی مسلح افواج اور اُن کے نظام میں موجود گہرے زوال اور پستگی کو پوری دنیا کے سامنے لے آیا۔

جس چیز کو بھارت ’’مقامی صلاحیت‘‘ کا ثبوت بنا کر پیش کرتا رہا، اس نے درحقیقت ادارہ جاتی کمزوریوں کو ظاہر کر دیا۔

امریکی کانگریس کی رپورٹ پہلے ہی ہندوستانی دفاعی خریداری میں کرپشن، عدم شفافیت اور سیاسی مداخلت کی نشاندہی کر چکی تھی، یہ حادثہ ان خدشات کی عملی تصویر بن کر سامنے آیا۔

پرواز سے قبل گردش کرنے والی تصویروں میں لیکیج اور ساختی کمزوری واضح تھے، اس کے باوجود حکام نے تشہیری فائدے کے لیے طیارہ اڑانے کا فیصلہ کیا۔

نظر آنے والے تکنیکی نقائص کے باوجود طیارہ اڑانا اس ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے جو بیوروکریٹک تکبر اور اس نظام سے تشکیل پاتی ہے جہاں تاثر، حقیقت سے زیادہ اہم سمجھا جاتا ہے۔

تیجس کا یہ حادثہ ایک واضح یاد دہانی ہے کہ کوئی بھی بیانیہ سازی، میڈیا ہائپ یا تشہیری مہم اُس نظام کی حقیقت نہیں چھپا سکتی جو اندر سے بوسیدہ ہو چکا ہو۔

دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ تیجس کے حادثے سے متعلق ممکنہ تکنیکی خرابیاں سامنے آ گئیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ طیارہ بلند جی فورس والے کرتب کے دوران ساختی کمزوری کا شکار ہوسکتا ہے، جس میں وِنگ اسپار میں دراڑیں پڑ جانا یا لیمینیشن کا اُکھڑ جانا شامل ہے، اسی طرح ٹیل پلین یا ایلیویٹر کا اسٹریچرل فیلئر بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کنٹرول سرفیس کے فَلاٹر، ڈھیلے ہِنجز یا خراب بیئرنگ کی وجہ سے طیارے کا توازن بگڑ سکتا ہے۔ کنٹرول سسٹم میں خرابی، مثلاً ایلیریون، ایلیویٹر یا روڈر کا جام ہوجانا، کنٹرول لنکیج ٹوٹنے یا ہائیڈرولک سسٹم کے فیل ہونے سے بھی واقعہ پیش آ سکتا ہے۔

انجن یا پاور پلانٹ میں اچانک خرابی، جیسے ورٹیکل کلائمب کے دوران انجن کا رک جانا یا فیول اسٹارویشن کی وجہ سے اسٹال آ جانا ممکنہ وجوہات میں شامل ہے۔

ٹریم سسٹم یا اسٹیبلٹی کنٹرول میں خرابی یا جدید طیاروں کے اسٹیبلٹی آگیومینٹیشن سسٹم کا فیل ہونا بھی حادثے کی صورت پیدا کر سکتا ہے۔

فلائٹ کنٹرول سرفیس کا الگ ہوجانا، مثلاً ایلیریون یا ایلیویٹر کا بولٹ ٹوٹنے سے جدا ہونا یا روڈر کا ہائی پریشر میں ہِنج لائن سے نکل جانا بھی رپورٹ میں شامل ہے۔

غلط انسٹرومنٹ ریڈنگ بھی طیارے کے توازن کو بگاڑ سکتی ہے، جیسے مصنوعی افق یا ایٹی ٹیوڈ انڈیکیٹر کا غلط زاویہ دکھانا، یا ایئر اسپیڈ انڈیکیٹر کے بلاک ہونے سے پائلٹ کو درست رفتار کا اندازہ نہ ہونا۔

ایندھن یا آئل سسٹم کی خرابی، مثلاً آئل پریشر گرنے سے انجن کا فلیم آؤٹ ہونا، یا فیول پمپ کی ناکامی سے پاور کا ختم ہو جانا بھی سنگین خطرات میں شمار ہوتا ہے۔

الیکٹرک سسٹم فیلئر، جس میں دونوں الیکٹرک بسز کا بند ہو جانا، ایویونکس یا فلائی بائی وائر سسٹم کے رک جانے کا باعث بنتا ہے، بھی حادثے کی ایک ممکنہ وجہ بتایا گیا ہے۔

ایروبک ٹربوپروپ طیاروں میں پروپ بلیڈ کے ٹوٹنے یا اس کی جڑ میں دراڑ پڑنے سے عدم توازن پیدا ہوسکتا ہے، جو شدید ہلچل اور حادثے کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

آخر میں رپورٹ کے مطابق ہائی اسپیڈ ایروڈائنامک فیلئر، جیسے ڈائیو کے دوران شاک اسٹال، یا کینوپی کا الگ ہوجانا بھی طیارے کو بے قابو کر سکتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔