ایران نے قاہرہ معاہدے کی باضابطہ ختم ہونے کی تصدیق کردی
ایران نے قاہرہ معاہدے کی باضابطہ ختم ہونے کی تصدیق کردی
تہران: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ تین یورپی ممالک اور امریکا کی جانب سے منظور شدہ نئی قرارداد کے بعد ایران اور بین الاقوامی جوہری ایجنسی (IAEA) کے درمیان قاہرہ معاہدہ باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ہے۔
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ یہ اقدام غیر قانونی اور بلاجواز ہے، اور اس سے ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون پر منفی اثر پڑ رہا ہے، ایران پہلے ہی اس قرارداد کی مخالفت کر چکا تھا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے اب بھی آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کو غیر بمبار شدہ تنصیبات میں داخل ہونے کی اجازت ہے، اور جون کے حملوں سے متاثرہ مراکز کی جانچ کی ضرورت نہیں ہے۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے بھی تصدیق کی کہ معائنہ کار ایران واپس آ چکے ہیں اور کام جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تین یورپی ممالک اور امریکہ کی جانب سے ایجنسی کی آزادی اور حیثیت کو داؤ پر لگانے والے اقدامات نے ایران اور ایجنسی کے مثبت تعاون کو نظر انداز کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بتایا کہ اگرچہ معاہدہ پہلے ہی ایران-IAEA تعلقات کی بنیاد نہیں رہا، لیکن آج باضابطہ طور پر آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کو خط بھیج کر اعلان کیا گیا ہے کہ قاہرہ معاہدہ اب ختم شدہ اور معتبر نہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










