فرانس کے کمانڈر نے بھی پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی رافیل گرانے کی تصدیق کر دی
فرانس کے کمانڈر نے بھی پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی رافیل گرانے کی تصدیق کر دی
فرانسیسی کمانڈر کی حالیہ تصدیق کے مطابق مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ میں بھارتی رافیل طیارے پاک فضائیہ کے سامنے ناکام رہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ جھڑپ 6 اور 7 مئی کو ہوئی اور دنیا بھر کی افواج نے اسے قریب سے مانیٹر کیا کیونکہ یہ جدید طیاروں اور تربیت یافتہ پائلٹس کی حقیقی جانچ کا موقع تھا۔
فرانس کے شمال مغربی علاقے میں واقع نیول ایئربیس کے کمانڈر کیپٹن یوک لونے نے میڈیا کو بتایا کہ رافیل طیاروں کی ناکامی ٹیکنالوجی کی وجہ سے نہیں بلکہ بھارتی پائلٹس کی مہارت کی کمی کے باعث ہوئی۔
کیپٹن لونے جو 25 سال تک رافیل طیارے اڑاتے رہے ہیں، نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ نے انتہائی منظم اور مؤثر انداز میں حالات کو کنٹرول کیا۔
انہوں نے بین الاقوامی اجلاس میں کہا کہ بھارتی رافیل کی ناکامی چینی ٹیکنالوجی کی وجہ سے نہیں بلکہ پاکستانی حکمت عملی، مضبوط دفاع اور بروقت کارروائی کی وجہ سے ہوئی۔ اس دوران فضاء میں 140 سے زائد لڑاکا طیارے موجود تھے، لیکن پاکستان نے صورتحال کو بہترین انداز میں ہینڈل کیا۔
کیپٹن لونے نے واضح کیا کہ رافیل طیارے کا ریڈار سسٹم کام کر رہا تھا، اصل مسئلہ اسے چلانے والے پائلٹس کی تربیت اور فیصلہ سازی میں تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت رافیل کے نیول ورژن میں دلچسپی رکھتا ہے جو ایئرکرافٹ کیریئر سے لینڈ اور جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل ہے، لیکن اس وقت یہ صلاحیت صرف فرانسیسی بحریہ کے پاس موجود ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ فضائی جھڑپ عالمی سطح پر اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اس میں طیاروں، پائلٹس اور ایئر ٹو ایئر میزائل سسٹمز کی کارکردگی حقیقی جنگی حالات میں آزمائی گئی، جس سے مستقبل کی فضائی حکمت عملی کے لیے اہم اسباق حاصل کیے جا رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










