پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا عالمی سطح پر اعتراف، بھارت میں صف ماتم بچھ گئی
پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا عالمی سطح پر اعتراف، بھارت میں صف ماتم بچھ گئی
پاکستان کی حالیہ عسکری کارروائیوں کو عالمی سطح پر تسلیم کر لیا گیا ہے، جس کے بعد بھارت میں سیاسی ہلچل اور سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
امریکی کانگریس کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلگام میں کوئی دہشت گرد حملہ نہیں ہوا، اور پاکستان کی جانب سے کیے گئے آپریشنز میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
بھارتی سیاستدان جے رام رمیش نے کہا ہے کہ رپورٹ میں واضح طور پر پاکستان کی فتح کا اعتراف کیا گیا ہے، اور اس سے بھارت کے بیانیے کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی "مجرمانہ خاموشی” توڑ کر عوام کے سامنے صورتحال واضح کرنی چاہیے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی طیاروں اور متعدد اہداف کے نقصان سے پاکستان نے اپنی عسکری برتری ثابت کی، اور اس کے اثرات بھارت کی سفارتی اور سیاسی سطح پر بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ نہ صرف بھارتی فوجی کارروائیوں کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے بلکہ امریکی کانگریس نے بھارتی سفارتی وفد کی اہلیت پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عسکری حکمت عملی اور منظم کارروائیوں نے بھارت کی پسپائی کو یقینی بنایا، اور عالمی سطح پر پاکستان کی فتح کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










