جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

تیجس حادثے کا ملبہ امریکہ پر ڈالنے کی نئی چال — بھارتی میڈیا بری طرح بے نقاب

22 نومبر, 2025 14:47

بھارتی میڈیا نے دبئی ایئر شو میں ہونے والے تیجس طیارے کے حادثے کا ذمہ دار امریکا کو قرار دے دیا۔

بھارتی گودی میڈیا نے اپنی روایتی عادت کے مطابق حادثے کی اصل وجوہات کو چھپایا اور سارا ملبہ امریکی انجن پر ڈال کر اپنی کمزور دفاعی کارکردگی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی۔

معروف اینکر ارنب گوسوامی اور سابق جنرل (ر) بخشی نے اپنے پروگراموں میں مسلسل یہی مؤقف اپنایا کہ تیجس کی خرابی کی اصل وجہ امریکا کا دیا گیا GE-404 انجن تھا۔ ارنب گوسوامی نے کہا کہ امریکا نے انجن کی بروقت فراہمی میں تاخیر کی جس سے بھارت کی دفاعی تیاریوں میں خطرناک خلا پیدا ہوا۔ ان کے مطابق امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کبھی بھی بھارت کی "دوست” نہیں رہی۔

جنرل بخشی نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے ان انجنوں کے لیے ایک ارب ڈالر ایڈوانس میں ادا کیے تھے، لیکن اب تک صرف دو انجن ہی موصول ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ بھارت کو نہیں معلوم کہ "سندور 2.0” کب دوبارہ شروع ہو جائے، اس لیے امریکا کی سست روی دفاعی خطرہ بن سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا نے اس معاملے میں اتنی شدت اختیار کی کہ ایسا لگا جیسے حادثے کی ذمہ داری براہِ راست امریکا پر ہی عائد ہوتی ہے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ماہرین کے مطابق تیجس حادثہ بھارت کی اپنی دفاعی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ ٹیکنیکل کمزوریاں، غیر معیاری ٹیسٹنگ اور جلد بازی میں کیے جانے والے دفاعی دعوے ہی اس بدقسمت حادثے کا اصل سبب تھے۔

بھارت کا میڈیا اور سیاسی قیادت جب بھی کسی بڑے واقعے میں ناکام ہوتی ہے تو فوراً بیرونی طاقتوں پر الزام لگا کر عوام کو اصل حقیقت سے دور رکھنے کی کوشش کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارتی عوام اپنے دفاعی نظام کی اصل کمزوریوں سے آج تک آگاہ نہیں ہو پائے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔