ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

روسی صدر کا ٹرمپ کے امن فارمولا سے اتفاق، یوکرین کو جنگ بندی کی پیشکش

22 نومبر, 2025 08:43

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پہلی بار کھل کر اعتراف کیا ہے کہ یوکرین سے جنگ بندی کے لیے پیش کیا گیا امریکی امن منصوبہ ماسکو کے کئی بنیادی مطالبات کو شامل کرتا ہے۔

اس اعتراف کے بعد روس نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اس منصوبے کی اصولی طور پر حمایت کرنے کو تیار ہے۔

پیوٹن نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی دستاویز میں کچھ نکات ایسے ہیں جن پر مزید بات چیت ممکن ہے، تاہم اس میں روس کی کئی ’’اہم سیکیورٹی ترجیحات‘‘ کو تسلیم کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اگر یوکرین اس تجویز کو مسترد کرتا ہے، تو روس اپنے فوجی آپریشن کو مزید آگے بڑھا سکتا ہے۔

روسی صدر نے واضح کیا کہ اگر کیپیانسک کی طرح کسی اور علاقے میں کارروائی ضروری ہوئی تو ماسکو پیچھے نہیں ہٹے گا۔

پیوٹن نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا 28 نکاتی منصوبہ مستقبل کے کسی جامع امن معاہدے کی بنیاد بن سکتا ہے، بشرطیکہ کییف حقیقت پسندانہ رویہ اپنائے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کو پہلے ہی جمعرات تک حتمی جواب دینے کی مہلت دے چکے ہیں، اور ان کے مطابق اس ڈیڈ لائن کے اندر فیصلہ کرنا یوکرین کے لیے ضروری ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔