ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

افغان طالبان کی پشت پناہی میں دہشت گرد گروہ کے خطرناک عزائم عالمی سطح پر بے نقاب

22 نومبر, 2025 09:47

ڈنمارک اور روس نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ "فتنہ الخوارج” خطے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

روسی مستقل مندوب کے مطابق افغانستان سے دہشت گردی وسطی ایشیا اور دیگر علاقوں میں منتقل ہونے کا واضح خطرہ موجود ہے۔

روسی مندوب نے بتایا کہ خراسان صوبے میں داعش کے گروہ تیزی سے فعال ہو رہے ہیں اور خطرناک اقدامات کر رہے ہیں، مغربی افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد چھوڑے گئے ہتھیاروں کا فائدہ بھی یہ گروہ اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد گروہ جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کر کے اپنے ناپاک عزائم کو عملی شکل دے رہے ہیں، جس سے عالمی سطح پر سیکیورٹی کے لیے خطرہ بڑھ گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔