ٹیرف اور سرمایہ کاری سے امریکا کھربوں ڈالر کما رہا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ
وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کا واقعہ نفرت اور برائی کی علامت ہے، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ غیر ملکی معیشتوں سے ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے کھربوں ڈالر حاصل کر رہا ہے۔
ٹرمپ نے یہ بیان اپنی سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر دیا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ٹیرف کی پالیسی نے امریکہ کو اس کی تاریخ کا سب سے زیادہ دولت مند، طاقتور اور باعزت دور عطا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے حالیہ عرصے میں 8 جنگوں میں سے 5 کو براہ راست ٹیرف کے اثرات کی وجہ سے روکا ہے، جبکہ اسٹاک مارکیٹ نے نو ماہ کے دوران 48ویں بار اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح حاصل کی ہے۔
ٹرمپ نے اس سے پہلے بھی متعدد مواقع پر کہا تھا کہ پاک بھارت تنازعات میں ٹیرف کی دھمکی ایک مؤثر روک تھام کا ذریعہ رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










