26 اور 27 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان؛ نوٹیفیکیشن جاری
4-Day Holidays: Citizens Enjoy Extended Break
عمان کی حکومت نے قومی دن کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
عمان کی حکومت نے رواں ہفتے دو روزہ سرکاری تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ تعطیلات قومی دن کی خوشی میں دی جا رہی ہیں۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق 26 اور 27 نومبر یعنی بدھ اور جمعرات کو پورے ملک میں مکمل عام تعطیل ہوگی۔
ان دو دنوں میں تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ حکام کے مطابق معمول کے دفاتر اور کاروبار اتوار، 30 نومبر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔
عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ عمان میں قومی دن دو روز تک منایا جائے گا۔ یہ تبدیلی سلطان ہیثم بن طارق کے نئے شاہی فرمان کے تحت کی گئی ہے۔
اس سے قبل قومی دن 18 نومبر کو منایا جاتا تھا، تاہم نئی تاریخوں کے بعد شہری اب زیادہ آسانی سے ملک کی ثقافت، تاریخ اور اتحاد کا جشن منا سکیں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










