سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ سعودی ولی عہد کا اہم اعلان
Great news for Pakistanis living in Saudi Arabia
سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت کے قوانین میں بڑی تبدیلی کردی ہے۔
حکومت نے ملک کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو باضابطہ طور پر عالمی سرمایہ کاروں کے لیے کھول دیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا اور ملک کی معاشی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کے مطابق نئے قانون کے تحت غیر ملکی افراد اور کمپنیاں سعودی عرب میں رہائشی، تجارتی اور زرعی زمین خرید سکیں گے۔ اتھارٹی نے بتایا کہ یہ قانون سعودی وژن 2030 کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔ نئی پالیسی سے ملک میں تعمیرات کا معیار بہتر ہوگا اور ملازمتوں کے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار مخصوص علاقوں میں جائیداد خرید سکیں گے۔ ان علاقوں کی منظوری سعودی کابینہ دے گی۔ متعلقہ رہنما اصول اور شرائط جلد جاری کی جائیں گی۔ اتھارٹی کے مطابق قوانین بناتے وقت شہری ترقی، معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے سعودی عرب کے بڑے منصوبے جیسے نیوم، قدیہ اور ریڈ سی گلوبل مزید فعال ہوں گے۔ ان منصوبوں کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری بہت ضروری ہے۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں یہ تبدیلی مستقبل میں سعودی معیشت کو نئی توانائی دے گی اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










