دنیا کے سب سے زیادہ مقروض ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نمبر جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
دنیا کے سب سے زیادہ مقروض ممالک کی تازہ فہرست جاری
عالمی اقتصادی اداروں نے سال 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ قرض دار ممالک کی تازہ فہرست شائع کر دی ہے۔
رپورٹ میں ممالک کے مجموعی قومی قرض، جی ڈی پی کے مقابلے میں قرض کے تناسب، اور بعض صورتوں میں عوامی و حکومتی قرض دونوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جاپان 2025 میں بھی دنیا کے سب سے زیادہ مقروض ملک کے طور پر سامنے آیا ہے، جہاں اس کا قرض جی ڈی پی کے 242 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔
اسی فہرست میں دیگر ممالک جیسے کہ امریکا، فرانس، اٹلی، مالدیپ، سنگاپور، سوڈان اور یونان بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق پاکستان اس سال عالمی سطح پر سب سے زیادہ قرضدار ممالک میں شامل نہیں رہا، جو کہ ملکی اقتصادی صورتحال کے لیے مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










