جرمنی میں نوکری کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
Big news for Pakistanis aspiring to work in Germany
جرمنی نے پاکستانی ہنر مند افراد کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔
اب پاکستانی شہری بغیر کسی پہلے سے حاصل شدہ ملازمت کی پیشکش کے بھی جرمنی جا سکتے ہیں اور وہاں رہ کر اپنے لیے مناسب کام تلاش کر سکتے ہیں۔ اس نئی سہولت کو Opportunity Card کا نام دیا گیا ہے، جس نے بہت سے نوجوانوں کے لیے بیرونِ ملک ملازمت کا راستہ آسان بنا دیا ہے۔
اس کارڈ کے ذریعے پاکستانی شہری ایک سال تک جرمنی میں رہ سکتے ہیں۔ اس دوران وہ فل ٹائم یا پارٹ ٹائم ملازمت کر سکتے ہیں۔ حکومت نے ضمنی کام کی اجازت بھی دے دی ہے، جس کے تحت ہفتے میں بیس گھنٹے تک کام کیا جا سکتا ہے۔ نئے نظام میں یہ سہولت بھی شامل ہے کہ امیدوار دو ہفتے کے لیے کسی کمپنی یا آجر کے ساتھ جاب ٹرائل میں حصہ لے کر اپنا تجربہ دکھا سکے۔
درخواست کا مکمل طریقہ آن لائن رکھا گیا ہے۔ امیدوار جرمنی کے فیڈرل فارن آفس کے پورٹل پر جا کر فارم بھر سکتے ہیں۔ اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے کم از کم چھ پوائنٹس حاصل کرنا ضروری ہے۔ یہ پوائنٹس تعلیم، ہنر، تجربے، زبان، عمر اور جرمنی میں پہلے قیام جیسی چیزوں کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں۔
درخواست گزاروں کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ جرمنی میں رہنے کے دوران اپنے اخراجات پورے کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے کم از کم 1,091 یورو ماہانہ مالی قابلیت دکھانی پڑے گی۔
جرمنی کی حکومت نے یہ قدم عالمی سطح پر ہنر مند افراد کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے اٹھایا ہے۔ اس تبدیلی سے پاکستان کے بہت سے نوجوانوں کے لیے یورپ میں روزگار کے دروازے کھل گئے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










