آسٹریلیا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
Great news for Pakistanis who wish to go to Australia
آسٹریلیا نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا درخواست دینے کا عمل مزید آسان کر دیا ہے۔
اب پاکستانی درخواست گزار اپنے اسمارٹ فون سے ہی ضروری معلومات جمع کرا سکیں گے۔ اس سہولت کا باضابطہ اعلان اسلام آباد میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹم کین نے کیا۔
ہائی کمشنر کے مطابق آسٹریلین امیگریشن ایپ کے ذریعے پاسپورٹ کی تفصیلات، بائیومیٹرکس اور دیگر اہم معلومات اپ لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ اس نئے نظام کا مقصد درخواست دہندگان کو لمبی قطاروں اور بار بار کے سفروں سے نجات دلانا ہے۔
آسٹریلیا ہر سال لاکھوں افراد کو مختلف مقاصد کے تحت ویزے جاری کرتا ہے۔ پاکستانی بھی وزٹ، اسٹڈی، میڈیکل، بزنس اور فیملی ویزا کے لیے بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرواتے ہیں۔ پہلے زیادہ تر کام کاغذی فارم اور طویل طریقہ کار کے ساتھ ہوتا تھا، مگر اب ایپ کی مدد سے یہ مرحلہ کافی سہل ہو گیا ہے۔
ویزے کے لیے درخواست دیتے وقت سب سے اہم بات یہ ہے کہ درخواست گزار پہلے یہ فیصلہ کرے کہ وہ کون سا ویزا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد 13 صفحات پر مشتمل فارم کو غور سے پڑھ کر مکمل کرنا ضروری ہے۔ فارم میں غلط یا نامکمل معلومات درخواست مسترد ہونے کی وجہ بن سکتی ہیں۔
درخواست کے ساتھ ضروری دستاویزات بھی جمع کروانا ہوتی ہیں جن میں پاسپورٹ، شناختی کارڈ، بینک اسٹیٹمنٹ، سفر کی وجہ کا ثبوت اور دیگر معاون کاغذات شامل ہیں۔ اب یہ تمام فائلیں ایپ کے ذریعے بھیجنے کی سہولت موجود ہے، جس سے وقت اور پیسوں کی بچت ہو گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










