جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

اسرائیلی فوج کے حملے جاری مزید 4 فلسطینی شہید، امدادی تنظیم کا غزہ میں آپریشن روکنےکا اعلان

25 نومبر, 2025 09:55

اسرائیل نے عالمی مطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے غزہ پر حملے جاری رکھے ہیں۔ آج بھی اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور چار فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ امن معاہدہ دس اکتوبر کو طے پایا تھا مگر اس کے بعد اسرائیل پانچ سو سے زائد بار معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔ ان حملوں میں تین سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم اُنروا نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود غزہ کی انسانی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ ادارے کے مطابق غزہ کی نوے فیصد سے زیادہ آبادی امداد پر گزارہ کررہی ہے۔ زیادہ تر لوگوں کو چوبیس گھنٹوں میں صرف ایک بار کھانا ملتا ہے۔

اس دوران امریکا کی حمایت یافتہ متنازع تنظیم غزہ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن نے اپنے آپریشن روکنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ تنظیم غزہ میں امدادی سرگرمیاں کررہی تھی مگر اس کے مراکز پر امداد کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

تنظیم نے صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ مزید کارروائی جاری نہیں رکھ سکتی۔ غزہ میں مسلسل حملوں نے لوگوں کی زندگیوں کو شدید متاثر کیا ہے اور امدادی کاموں میں بھی رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔