غزہ میں بارش اور سردی نے تباہ حال فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا
غزہ میں موسمِ سرما کی پہلی تیز بارش نے لوگوں کی تکلیفوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
جنگ سے تباہ حال علاقوں میں رہنے والے بے گھر فلسطینی پہلے ہی کئی مشکلات کا شکار تھے۔ اب بارش نے ان مشکلات کو اور بڑھا دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق بارش کے پانی نے کئی خیموں میں داخل ہو کر حالات مزید خراب کر دیے۔ اسپتالوں کی وارڈز میں بھی پانی پہنچ گیا جس سے علاج کا عمل بھی متاثر ہوا جبکہ بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے اور لوگ گیلے خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
رہائشیوں کا کہنا ہے کہ خیموں میں بیٹھنا مشکل ہو گیا ہے۔ فرش پر پانی کھڑا ہے۔ بچوں اور بوڑھوں کے لیے حالات مزید خطرناک ہو گئے ہیں۔
اسرائیل نے امدادی سامان اور خیموں کی غزہ آمد ایک بار پھر روک دی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے پاس کوئی دوسری پناہ بھی نہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔ تازہ کارروائی میں مزید چار فلسطینی شہید ہو گئے۔
معلومات کے مطابق 10 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل 500 سے زائد بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔
ادھر حماس نے ایک اور یرغمالی کی باقیات اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں جس کے بعد علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










