ٹرمپ امن پلان، زیلنسکی نے چند شرائط کے ساتھ آمادگی ظاہر کردی
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی امن منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے امن پلان کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔
اپنے بیان میں زیلنسکی نے کہا کہ منصوبے کے کچھ نکات پر اختلاف موجود ہے۔ ان کے مطابق ان نکات پر امریکا اور یورپی اتحادیوں کے ساتھ مزید بات چیت ضروری ہوگی۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق زیلنسکی نے یورپی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ یوکرین کے لیے ایک مضبوط ری ایشورنس فورس کا فریم ورک بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کو اس وقت تک مکمل حمایت کی ضرورت ہے جب تک روس جنگ ختم کرنے کی حقیقی خواہش ظاہر نہیں کرتا۔
زیلنسکی نے کہا کہ یورپ کی مسلسل حمایت یوکرین کی سلامتی کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنگ کا اختتام صرف اسی وقت ممکن ہے جب ماسکو سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہو۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے یوکرین کو امن معاہدہ قبول کرنے کے لیے ستائیس نومبر کی آخری تاریخ دی ہے۔ اس ڈیڈ لائن کے بعد صورت حال مزید بدل سکتی ہے۔
دوسری طرف روس پہلے ہی امریکی امن منصوبے کی حمایت کر چکا ہے۔ صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ اگر یوکرین اس معاہدے کو مسترد کرتا ہے تو روس مزید علاقوں پر قبضہ کرنے کا حق رکھتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










