4 دن کی تعطیلات؛ شہریوں کی موجیں لگ گئیں
4-Day Holidays: Citizens Enjoy Extended Break
یو اے ای میں 54 واں قومی دن بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا اور اس سلسلے میں حکومت نے عوام کے لیے دو دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
یکم اور دو دسمبر کو پیر اور منگل کے دن دفاتر، سرکاری ادارے اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ چونکہ یو اے ای میں ہفتہ اور اتوار پہلے ہی تعطیل ہوتی ہے، اس طرح شہری چار دن کی مسلسل چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق اس سال بھی قومی دن کی تقریبات کے لیے ملک بھر میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں خصوصی پریڈز، روشنیوں کے مظاہرے اور ثقافتی پروگرام شامل ہیں۔ وفاقی وزارتوں کے دفاتر، سرکاری ادارے اور اسکولز مکمل طور پر بند رہیں گے تاکہ تمام لوگ ان تقریبات میں بھرپور حصہ لے سکیں۔
قومی دن کے موقع پر شہریوں کو تفریح، ثقافتی تقریبات اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے مواقع ملیں گے۔ حکومت کا مقصد عوام کے لیے اس موقع کو یادگار بنانا اور قومی اتحاد اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










